ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایس پی نے وزیر کے حکم پر نہیں کیا ٹی آئی کا تبادلہ، تو حکومت نے انہیں کر دیا ٹرانسفر 

ایس پی نے وزیر کے حکم پر نہیں کیا ٹی آئی کا تبادلہ، تو حکومت نے انہیں کر دیا ٹرانسفر 

Wed, 13 Mar 2019 01:29:23  SO Admin   S.O. News Service

رائے پور12مارچ:12 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  چھتیس گڑھ کے بھوپیش بگھیل حکومت منتقلی کو لے کر تنازعات میں گھر گئی ہے۔ تازہ معاملہ سکما ضلع کے ایس پی جتندر شکلا کے تبادلے سے منسلک ہے۔ دراصل سکما ضلع کے انچارج نے ایس پی جتندر شکلا کو ایک ٹی آئی کے تبادلے کے لئے خط لکھا تھا اور اس خط کو اپنے ایک کارکن کے ہاتھوں ایس پی کے پاس بھیجا تھا۔ ایس پی جتندر شکلا نے جوابی خط لکھتے ہوئے کہا کہ ’ضلعی قانون ان کی ذمہ داری ہے اور حاضر ڈیوٹی اہلکاروں کا تبادلہ کہاں کرنا ہے، یہ ایس پی کا حق بھی ہے۔ایس پی جتندر شکلا نے اپنے خط میں ٹی آئی تبادلے سے بھی صاف انکار کر دیا۔ خبر ہے کہ اس سے ناراض انچارج وزیرنے اس کی شکایت وزیر اعلی اور وزیر داخلہ سے کی ۔ اس کے بعد ایس پی کا تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں پولیس ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا۔ اس بارے میں وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے اتوار کو میڈیا سے کہا کہ ایس پی نے انچارج وزیر کو خط لکھا، جو ان کا حق نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ان کا ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ تبادلے کے بعد ایس پی جتندر شکلا نے فیس بک پر ایک پوسٹ لکھ کر حکومت کے اس فیصلے کو’غیر متوقع اور ناپسندیدہ‘ بتایا ہے۔


Share: